اسلام آباد،پاکستان، آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 اعشاریہ 56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس مدت میں خطہ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 30 اعشاریہ 49 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 277 اعشاریہ 54 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 اعشاریہ 49 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 212 اعشاریہ 69 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اپریل 2021 میں ان ممالک کو برآمدات سے ملک کو 43 اعشاریہ 18 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 107 اعشاریہ 19 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 20 اعشاریہ 843 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔مالی سال 2020 میں ان ممالک کو برآمدات سے ملک کو 254 اعشاریہ 29 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے درآمدات پر 337 اعشاریہ 99 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 اعشاریہ 08 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دونوں ممالک سے درآمدات پر 231 اعشاریہ 37 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، اپریل میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 59 اعشاریہ 42 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال اپریل میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 20 اعشاریہ 77 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
