ہومبریکنگ نیوزچیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور(آئی پی ایس ) لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین میکن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر کسی اشتہار کے ہوئی تھی، یہ تقرری سیاسی بنیادوں پر ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنے کیس کی تیاری کر کے آئے ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ طالب حسین میکن نے جواب دیا کہ جی میں تیاری کر کے آیا ہوں۔عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایسے فیصلے دکھائیں جس میں الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر ہوسکتی ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔