ہومتازہ ترینچیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد ماڈل جیل کو 100دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد ماڈل جیل کو 100دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاواکی زیر صدارت اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اور پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے شرکت کی ۔

چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کو 100دنوں میں مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے، اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر میں مزید تا خیر برداشت نہیں کی جائیگی،جیل کے تعمیراتی کام کو تین شفٹوں میں مکمل کیا جائے۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آبادماڈل جیل کے ایڈمن بلاک پر 73فیصد، بانڈری وال پر 98فیصد جبکہ مردانہ بیرکس کی تعمیر پر 42 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ بدھ کے روز اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کروں گا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نہایت متحرک آفیسر ہیں،ان کی سربراہی میں اسلام آباد کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔