تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کیلئے کسی بھی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔
نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کی ایک میٹنگ میں کہا کہ حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی۔ یہ حماس، ایران اور شیطانی قوتوں کے لیے ایک بہت بڑی فتح ہوگی، اس لیے اسرائیل حماس کے مطالبات کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور لڑائی جاری رکھے گا جب تک کہ اس کے اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔
اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے سخت محاصرے کے سبب غزہ کی دو ملین سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق زیادہ تر حصوں میں قحط جیسی صورتحال درپیش ہے۔دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہر رفح میں جنگی آپریشن کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکا اور عالمی برادری کو تحفظات ہیں کہ ایسی صورت میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں کیونکہ جنگ کے سبب بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کی ڈیل مسترد کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
