ہومکھیلخاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کرلی۔ مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔
وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ نائلہ کیانی8 ہزارفٹ سے بلند 11چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔