Wednesday, December 4, 2024
ہومکھیلمتوازی فیڈ ریشنز کا قضیہ ،حکومتی ثالثی کے کامیابی کے امکانات

متوازی فیڈ ریشنز کا قضیہ ،حکومتی ثالثی کے کامیابی کے امکانات

اسلام آباد ( اویس لطیف )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دھڑوں نے پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کرلیا جبکہ ہاکی امور چلانے کیلیے حیدر حسین کو بطور سیکریٹری کام جاری رکھنے کہہ دیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی کے معاملات طے کرنے کیلیے ہاکی فیڈریشن کے دھڑوں کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی سربراہی میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدر حسین بطور سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کام جاری رکھیں گے جبکہ صدر ہاکی فیڈریشن کے تقرر کیلیے کمیٹی بنائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا، غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے دونوں کیمپ کے کھلاڑیوں کو اسلام آباد طلب کیا جائے گا۔ دونوں کیمپ میں شامل کھلاڑی اذلان شاہ کپ کیلیے ٹرائلز دوبارہ اسلام آباد میں دیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا ہیکہ کون سی فیڈریشن حقیقی ہے اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کرے گی، جس کو ایف آئی ایچ تسلیم کرے گی حکومت بھی اس کو مانیگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن میں متوازی فیڈریشنز کے بحران کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے دونوں گروپوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

رانا مشہود نے فریقین سے الگ الگ ملاقات کی جس میں دونوں کا موقف سنا گیا۔میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہاکی کو جاری رکھنا ہے اس لیے اس بات پر اتفاق ہوا ہیکہ دونوں گروپوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس کو یکجاں کرکے اس میں سے اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیم بنائی جائیگی۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے تین رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے سربراہ کوچ رولینٹ اولٹمینز ہوں گے جب کہ اس میں ڈی جی پی ایس بی اور اولمپک ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا، دو روزہ ٹرائلز کے بعد ٹیم منتخب ہوگی جو دو مئی کو اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔