Friday, April 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ کا بشری بی بی کی طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشری بی بی کی طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ پیر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کوزہردیئےجانے کےخدشے کےپیش نظرطبی معائنےکی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی،عدالت نےگزشتہ حکم کی عدم تعمیل پربرہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریماکس دئیےکہ ایڈوکیٹ جنرل کوکہاتھا کہ گزشتہ حکم کی تعمیل کریں،جس پراسٹیٹ کونسل نےکہا ایڈوکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں،میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔

بعدازاں عدالت نے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر یا ایکسل لیب سے معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک معائنہ کروا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔