Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کر رہے ہیں یا نہیں، حقیقت سامنے آ گئی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کر رہے ہیں یا نہیں، حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد (سب نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین سے متعلق حقیقت آشکار ہو گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ میڈیا کا ایک حصہ یہ خبریں چلا رہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کر رہے ہیں، یہ تمام کہانیاں اور قیاس آرائیاں غلط اور جھوٹی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ کے پاس اس ہفتے چین کے سفر کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وزیر خارجہ کے بیرون ملک دورے کی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔