ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کا مارگلہ ہائی وے پروجیکٹ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

چیئرمین سی ڈی اے کا مارگلہ ہائی وے پروجیکٹ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر نے مارگلہ ہائی وے پروجیکٹ کا ترقیاتی جائزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو ایف ڈبلیو او کے ذریعہ جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا گیا۔ معاہدے کی فارمیلٹیز انجام دینے کے بعد جی ٹی روڈ سے سیکٹر ڈی 12 تک 10 کلومیٹر طویل سیگمنٹ ون پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔ سڑک کے ڈھانچے پر بیک وقت کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی سڑک کے دیگر حصوں تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم نے 19 اپریل 2021 کو 35 کلومیٹر طویل مارگلہ ہائی وے(ناردرن بائی پاس)کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب انجام دی۔ سیگمنٹ 1 کو ایک سال میں مکمل ہونا ہے تاہم ایف ڈبلیو او کا مقصد اس حصے کو بہت پہلے مکمل کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔