ہومپاکستانسلیم مانڈوی والا نے سیاسی جماعتوں کے فنڈز پر ٹیکس چھوٹ دینے پر سوال اٹھا دیا

سلیم مانڈوی والا نے سیاسی جماعتوں کے فنڈز پر ٹیکس چھوٹ دینے پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد ، سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سیاسی جماعتوں کے فنڈز پر ٹیکس چھوٹ دینے پر سوال اٹھا دیا۔

جمعہ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتوں نے ایف بی آر سے ٹیکس چھوٹ مانگی ہے؟ ہر شخص ہم سے فون کر کے پوچھتا ہے کہ کیا آپ ٹیکس چھوٹ لے رہے ہیں،ایسا تاثر نہیں جانا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ٹیکس چھوٹ مانگ رہی ہیں۔کمیٹی نے فانڈیشن کو ٹیکس چھوٹ پر فانڈیشنز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔