Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزذرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم، روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں: وزیر خزانہ

ذرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم، روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں: وزیر خزانہ


واشنگٹن (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔
اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے، روپےکی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سےزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔