ہومکھیلٹی 20 سیریز؛ پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا

ٹی 20 سیریز؛ پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا

فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کے باعث خلاف سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل ہی جھٹکا لگ گیا، 2 کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان کا سفر شروع کرے گی، تاہم روانگی سے قبل ہی 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے کو ٹریننگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا ہے۔ فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے پر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔