اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے آفیسر محی الدین وانی کو سیکرٹری وفاقی وزات تعلیم تعینات کر دیا۔جاری تحریری احکامات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو فوری طور پر عہدے کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔وہ اس سے قبل سپیشل سیکرٹری وزات تعلیم کے طور پر کام کر رہے تھے۔


