پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے لیے خزانے کو مزید 3 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کے لیے 3 ارب روپے سے جرمن ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلی پنجاب کی گاڑی کے لئے خزانے کو پونے 3 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا تھا، مریم نوازکی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، حکمرانوں فضول خرچیوں سے باز نہیں آرہے۔
مریم نواز کیلئے خزانے کو 3ارب کا ٹیکہ لگایا جارہاہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
