ہومبریکنگ نیوزچودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت

چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پرویز الٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی۔پمز اسپتال کے مطابق درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پرویز الٰہی کو پین کلر دے رہے ہیں۔
پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الٰہی کو بیٹھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا معائنہ کرے گی۔
واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کو گزشتہ روز پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پرویز الٰہی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی تھی۔
اس موقع پر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پرویز الٰہی کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔