اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں والٹن ایئرپورٹ پروجیکٹ کا پنجاب حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان ریونیو شیئرنگ کا فیصلہ ہوگا، اے ایچ ایس ایئر انٹرنیشنل کے لائسنس کی تجدید،پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں ممبر پلاننگ کی تقرری، کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کا استعمال تبدیل کرنے اوراربن ریجنریشن آف پاکستان کوراٹرز،پاکستان کوسٹ گارڈز فانڈیشن کی منظوری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔کابینہ اجلاس میں قیدی محمد اویس کی پاکستان سے ناروے منتقلی کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا، اسلام آباد کے زون چار میں پرائیویٹ ہاسنگ اور بلند منزلہ اپارٹمنٹس کیلئے زمین کے استعمال کی منظوری، غیر بھارتی پنجابی فلموں کی امپورٹ کا فیصلہ ایجنڈا میں شامل ہے، نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کیلیے کابینہ میں پیش ہوگی۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
