ہومبریکنگ نیوزجی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملہ ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں:سیکیورٹی ذرائع

جی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملہ ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں:سیکیورٹی ذرائع

گوادر(سب نیوز )جی پی اے کمپلیکس میں حملہ ہوگیا، کمپلیکس سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے، کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں، شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گوادر فش ہاربر کی بلڈنگ میں ماہی گیروں کے دفاتر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔