Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کیلئے صحیح فورم ہے، آرمی چیف

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کیلئے صحیح فورم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (سب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کے لیے صحیح فورم ہے اور یہ جنگ کے بدلتے ہوئے ماحول میں ٹیم کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق کے مختلف مرحلوں کے دوران ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی صلاحیتوں اور حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اس مقصد کیلیے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی صفات کو برقرار رکھا ہے۔ یہ تمام صفات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور طریقے سے دکھائی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے ٹیموں کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکا، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکیہ سمیت 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 25 سے 27 فروری 2024 تک جاری رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔