Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزخط کی غلط تشریح:صاحبزادہ حامد رضا کا الیکشن کمیشن کیخلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کا اعلان

خط کی غلط تشریح:صاحبزادہ حامد رضا کا الیکشن کمیشن کیخلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز )سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کا اعلان کردیا۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے ای سی پی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے حوالے سے خط کے معاملے پر ہتک عزت کے دعوے کے لئے تیار رہے۔

حامد رضا کا کہنا تھا کہ میں نے جنرل نشستوں پر خواتین کے کوٹے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا۔سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ اگر یہ وجہ ہے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان عوامی پارٹی کو خواتین کی نشستیں کیسے ملیں؟ ہمیں ہماری مخصوص نشستیں دیں ، یہ بہانے بازی نہیں چلے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔