Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی پنجاب کی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت،حکام کی بریفنگ

وزیراعلی پنجاب کی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت،حکام کی بریفنگ

راولپنڈی(سب نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، پراجیکٹ کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اگر منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹیں ہیں تو فوری آگاہ کریں، رنگ روڈ منصوبے کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے میں اوورہیڈ بریجز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، رنگ روڈ پر ریسٹ ایریاز کیلئے سائٹس کی نشاندہی کر کے آگاہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔