ہومبریکنگ نیوزمریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری اسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔اجلاس میں 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔وزیراعلی نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کرلی۔

اجلاس میں مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کیلیے تجاویزطلب کرلیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے جلد فعال کر دیا جائے گا، پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔