ہومبریکنگ نیوزصدر اور وزیر اعظم کے انتخاب کی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں

صدر اور وزیر اعظم کے انتخاب کی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں

اسلام آباد(سب نیوز )وزارت عظمی اور صدارتی انتخاب کیلئے حکمران اتحاد میں مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے دو مارچ کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ صدرِ مملکت کے لیے انتخاب چار مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو موجودہ سینیٹرز ہی ووٹ دیں گے، صدرِ مملکت کے لئے آصف زرداری مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ وزیراعظم کے عہدے کے لئے شہباز شریف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔