ہومبریکنگ نیوزاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

لاہور(سب نیوز )پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے اجلاس شروع ہوگیا۔اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔اجلاس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب کیا جائے گا۔ ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ اور احمد خان بچھر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر کے امیدوار ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔