اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریاتی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے، اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اورلیڈرشپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میںوفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے لیکن غیر سنجیدہ قیادت راستے میں رکاوٹ ہے۔
مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیاہے ،چوہدری فواد حسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
