ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ میں عمران کی سزا پر بیرسٹر علی ظفر کا اہم بیان آگیا

توشہ خانہ میں عمران کی سزا پر بیرسٹر علی ظفر کا اہم بیان آگیا

لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جلد بازی میں فیصلہ دیا گیا، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غیرقانونی کیسز ہیں اور سزا بھی غیرقانونی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور وکلا نے کہا کہ 17 گواہوں سے جرح کی اجازت دی جائے۔

علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ جائیں پھر جرح کی اجازت ملے گی، آج ہائی کورٹ کی سماعت سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا گیا، اگر جرح کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو یہ مس ٹرائل ہوتا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ امیدواروں کو لیول پلیئنگ نہ ملنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، آزاد امیدواروں کو جو پی ٹی آئی جوائن کرنی ہے اس کے حوالے سے کیا قانونی چیزیں درکار ہیں اس پرکام ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔