ہوماسلام آبادپولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد،وفاقی پولیس کے دو اہلکاروں کی شہادت ، دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی،تفتیش ٹیم وقوعے کے ہر پہلو پر تحقیقات عمل میں لائے گی۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے جدید تکنیکی بنیادوں، ہیومن ریسورسز سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔