ہومکامرسبین الاقوامی سکیورٹی فیچر کے حامل نئے کرنسی نوٹ لانے کا اعلان

بین الاقوامی سکیورٹی فیچر کے حامل نئے کرنسی نوٹ لانے کا اعلان

کراچی :اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانیکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہیکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔