ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی کا راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسپیکر قومی اسمبلی کا راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اے بی این نیوز کے چیئرمین/چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ عارف خان کے انتقال پر تعزیت اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے راجہ مہتاب خان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔