ہومتازہ ترینتوہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر

توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس 24 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر ہو گیا۔الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر چکا ہے، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی وکیل نے کیس کی سماعت انتخابات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی سمیت شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔