اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کیلئے تیارہوں اور 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں۔
اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ایران کی جانب سے حملے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے پڑوسی ممالک خاص کر ایران سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، پاکستان ایران خراب تعلقات سے اسرائیل اور دشمن خوش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، 5 اگست نہ ہوتا توبھارت سے دوستی اورمذاکرات کی پوری کوشش کرتا اورکی بھی۔ اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں۔
