ہومپاکستانآرمی چیف سے قطر ی وفد کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

آرمی چیف سے قطر ی وفد کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور قطر کے وفد کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی صورتحا ل ، افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی،قطری وفد نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ خطے میں تصادم کو روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو یہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی چیئرمین پاک قطر تکافل کمیٹی اور قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ علی عبداللہ الثانی کررہے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان قطر تعلقات میں مثبت بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قطر کے تعاون کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وفد نے خطے میں تنازعات سے بچائو کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ قطری وفد نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔