ہومپاکستانایرانی دراندازی، بلوچستان حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

ایرانی دراندازی، بلوچستان حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان حکومت نے ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی ہونے سے پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے ورثا اور زخمی بچیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی سیکرٹریٹ حکام کے مطابق نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جاں بحق ہونے والی 2 خواتین کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔حکام سی ایم سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جاں بحق خواتین اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔