لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پانی کی تقسیم پر اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں، عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی کو دا ؤپر نہ لگائیں۔
پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، شہباز شریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
