اسلام آباد(آئی پی ایس )انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت 4 فیصد زیادہ سالانہ شرح نمو کی استعداد کی حامل ہے۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت سالانہ 4 فیصد سے زیادہ کی شرح ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایل ایس ایم کی شرح نمو میں ہونے والا اضافہ ملک کی مجموعی معاشی کارکردگی میں مزیداضافہ کا سبب بنے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے حصول کے بعد مستقبل میں زیادہ شرح نمو کے امکانات موجود ہیں۔
پاکستانی معیشت 4 فیصد زیادہ سالانہ شرح نمو کی استعداد کی حامل ہے، موڈیز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
