اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم بھی تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیںکورونا وائرس کی صورت حال میں تاجروں کو بہت نقصان ہوا ہے ہم اسلام آباد میں ویکسین لگوانے کی بھرپور مہم چلا رہے ہیں تاکہ کاروبار زندگی بحال جا سکے، اسلام آباد کو اس کی اصل شناخت واپس دے ریے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین مرکز میں روڈ کارپیٹنگ کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔
قبل ازیں وہ سیکٹر جی ٹین اور جی ایٹ مراکز میں بھی کارپیٹنگ کے کام شروع کروا چکے ہیں جی ٹین میں کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ جی ایٹ میں تیزی سے جاری ہے- اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ تاجر برادری بے ہمیشہ ہماری ہر کال پر ہمارا ساتھ دیا ہے بالخصوص کرونا وائرس کے دوران جس طرح کاروبار بند کرنے پڑے اس میں اسلام آباد کے تاجروں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس ویکسین کی خصوصی مہم جاری ہے جس کا مقصد شہر کو کورونا فری کرکے یہاں کاروبار زندگی بحال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں تاریخی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور وفاقی دارالحکومت کی شناخت بحال کر رہے، اس موقع پر تاجر رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
