Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے میمورنڈم جاری کر دیا۔
شیریں مزاری کا نام عدالتی حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا ہے۔
ایک ہفتے میں شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالا جائے، تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا۔
عدالت نے پی سی ایل سے نام نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔