Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا بھائی عدالت سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا بھائی عدالت سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار


لاہور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہبازعلی رضوی نے سماعت کی۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پرسرکاری کاغذات ادھر ادھر کرنے اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
جسٹس شہبازعلی رضوی نے دلائل سننے کے بعد ملزم گل باز کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش جو پولیس نے ناکام بنا دی، اور اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔