ہوماسلام آبادراول ڈیم میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکارپر 4افرادکوگرفتارکرلیاگیا

راول ڈیم میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکارپر 4افرادکوگرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )راول ڈیم میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکارپر 4افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے غیر قانونی ماہی گیری اور کشتی بازی کی متعدد شکایات موصول ہونے پرڈپٹی ڈائریکٹرفشریز کے ہمراہ راول ڈیم کا دورہ کیا اور اس دوران چارافراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتار کرلیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔