ہومتازہ ترینلاکھوں نان فائلرز کو نوٹس جاری، اگلے مرحلے میں موبائل سم بلاک کرنیکا فیصلہ

لاکھوں نان فائلرز کو نوٹس جاری، اگلے مرحلے میں موبائل سم بلاک کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دیے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائیگئے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سیکہا گیا ہیکہ وہ فوری طور پرگوشوارے جمع کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائیگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس سال10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔