Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزبرطانیہ کا طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان

برطانیہ کا طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان

برطانیہ نے طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا کہنا ہے کہ یرغمالی ڈھونڈیں گے۔
دوسری جانب حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کر دیا۔
حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ اسرائیلی مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں، حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔