Friday, September 20, 2024
ہومشوبزمشہور زمانہ بھارتی ڈراما "سی آئی ڈی" کے اداکار کو دل کا دورہ

مشہور زمانہ بھارتی ڈراما “سی آئی ڈی” کے اداکار کو دل کا دورہ

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارت کے شہرہ آفاق ٹی وی ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو دل کا دورہ پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے جاری کرائم شو ’’سی آئی ڈی‘‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش فڈنیس دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
’’سی آئی ڈی‘‘ کی کاسٹ اور عملے کو دنیش کی صحت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اُن کے ساتھی اداکاروں نے اسپتال پہنچ کر اداکار کی عیادت کی۔
دوسری جانب مداحوں اور بھارتی شوبز شخصیات کے جانب سے دنیش فڈنیس کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
ڈرامہ ’’سی آئی ڈی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار دنیش فڈنیس کو سُپر ہٹ بھارتی ٹی وی شو “تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” میں بھی ایک مختصر کردار میں دیکھا گیا تھا، انہوں نے چند فلموں میں بھی چھوٹے کردار کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی وی ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی وژن شوز میں سے ایک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔