Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومUncategorizedشعیب شیخ گرفتار، ایف آئی آر کی کاپی اور زیر حراست تصویر سب نیوز پر

شعیب شیخ گرفتار، ایف آئی آر کی کاپی اور زیر حراست تصویر سب نیوز پر

اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب احمد شیخ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جعلی ڈگری کے تحت سائبر کرائم سرکل میں درج مقدمے سے بریت حاصل کرنے کے لئے رشوت دی تھی۔ ملزم نے Axact – سکینڈل مقدمے سے بریت کے لئے سابقہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کو 50 لاکھ روپے رشوت دی تھی۔ ملزم شعیب شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ مقدمے میں سابقہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن بھی نامزد ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم شعیب شیخ پر 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔