اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی منسٹرانکلیو اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر بیٹھک ہوئی، جس میں اسحاق ڈار، پرویزرشید، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب مشاورت میں شریک تھے۔اس کے علاوہ عطا اللہ تارڑ، بلال اظہرکیانی اور لیگل ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر جائزہ لیا گیا۔ بیٹھک کے بعد نواز شریف منسٹرانکلیو سے مری کے لیے روانہ ہوگئے۔
نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
