ہومتازہ ترینآٹھ فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا، سراج الحق

آٹھ فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا، سراج الحق

تونسہ (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 75 سال عوام نے حکومتوں کو دیکھ لیا، کوئی بھی اس ملک اور عوام کی حالت کو بہتر نہیں کر سکا،آٹھ فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا،مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کا مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے جینا دشوار ہوگیا، اب ملک سے مافیاز کی سیاست ختم کرنا ہوگی، پاکستان میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، یہ بدعنوانی عام آدمی نہیں، حکمران طبقہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی غریب کا بچہ قومی اسمبلی کا ممبر نہیں بن سکتا، جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو عوام کی خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو گا۔

فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں بات نہ کرنے والے امریکی غلام اور بزدل ہیں، کیا مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر مسلمان اور پاکستانی نہیں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے، جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔