اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ شالیمار کی حدود میں منشیات فروشوں کو منشیات فروشی سے منع کرنے پر شہری کا گلہ کاٹنے کا معاملہ، ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ شالیمار نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرکے آلہ ضرر چاقو بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان میں جابر عباس، عبیداللہ شامل ہیں،ملزمان ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، زتی رانجش پر آپس میں لڑائی جھگڑا کیا چاقو کا وار کرکے مدعی مقدمہ محمد ناصر نامی شخص کو شدید زخمی کردیا جس کو علاج معالجہ کی خاطر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس پی صدر زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
منشیات فروشی سے منع کرنے پر شہری کا گلہ کاٹنے کا معاملہ، ملزمان گرفتار ، چاقو برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
