Friday, September 20, 2024
ہومتازہ ترینسوشل میڈیا پر میمز طوفان، بھارت کی ہار پر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

سوشل میڈیا پر میمز طوفان، بھارت کی ہار پر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

احمد آباد (سب نیوز)آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر عالمی کپ کیا جیتا پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔
پاکستانی اس لیے خوش نہیں ہیں کہ آسٹریلیا چیمپئین بنا، بلکہ اس لیے خوش ہیں کہ بھارت چیمپئین نہ بن سکا۔بھارت کی فائنل میں اس ہار نے پاکستانیوں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا غم بھلا دیا ہے۔پاکستان کے منچلوں نے اپنی اس خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے، اور پوری کوشش کی ہے کہ بھارت کو نیچا دکھایا جائے۔
آسٹریلیا کے میچ جیتتے ہی پاکستان میں مبارکباد انڈیا ٹرینڈ کرنے لگا۔ اور اس ٹرینڈ کے تحت کئی میمز وائرل ہوئے۔ایک صارف نے مشہور میم کی زریعے پاکستانیوں کی خوشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔گووندا اور سلمان خان کی فلم کا مشہور سین پوسٹ کیا جس میں گووندا روتے ہوئے کہتے ہیں کہ اتنی خوشی مجھے آج تک نہیں ہوئی۔ایک صارف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خوشی بھی دکھانے کی کوشش کی۔
ایک صارف نے میچ کے درمیان ہی اسٹیڈیم سے باہر جاتے بھارتی شائقین کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا پتہ نہیں کیوں یہ اتنی جلدی گرانڈ چھوڑ رہے ہیں، لیکن یہ دیکھنا بہت اطمینان بخش ہے۔ایک صارف نے شبھمن گل پر تنقید کرتے ہوئے ایک میم شئیر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔