ہومپاکستانپنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشات پر پنجاب حکومت میں ہلچل،رابطے اور ملاقاتیں تیز

پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشات پر پنجاب حکومت میں ہلچل،رابطے اور ملاقاتیں تیز

لاہور،پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک بننے کے خدشات پر پنجاب حکومت میں ہلچل مچ گئی ہے اور رابطے اور ملاقاتیں تیز ہوگئی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی ڈر نہیں،سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ،سیاست میں برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنی سیاسی ٹیم کا مشاورتی اجلاس بھی بلالیا ہے جس میں وزیرقانون سمیت اہم وزرا شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی دو دن میں 50 سے زائد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، اس دوران ترین گروپ کے ارکان بھی وزیراعلی سے ملے جس میں وزیراعلی نے انتقامی کارروائیوں کی تردید کی۔ دوسری جانب جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی راجہ ریاض نے دعوی کیا ہیکہ وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی عثمان بزدار سے ملاقات کا امکان ہے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ہاوس نے کہا ہے کہ تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔