Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(سب نیوز)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کل ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ایڈوکیٹ خالد یوسف کے ذریعے جمع کرائی۔

فہرست کے مطابق آٹھ وکلاء سلمان صفدر ، عمیر خان نیازی ، سکندر ذوالقرنین سلیم،ا خالد یوسف ، احمد مسار ، سہیل خان ، نیاز اللہ نیازی ، عثمان ریاض گل جیل میں سماعت کے دوران پیش ہوں گے۔

وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دے کہ وکلاء کی جیل انٹری میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔