Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزٹی ایل پی کا اسلام آباد کی جانب مارچ ،میٹروبس اور کشمیرہائی وے بند

ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی جانب مارچ ،میٹروبس اور کشمیرہائی وے بند

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں ٹی ایل پی کے مظاہرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مظاہرے کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام اباد سے راولپنڈی کی طرف جانے والی میٹرو بس سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام اباد سے راولپنڈی کی طرف جانے والی میٹرو بس کو پاک سیکرٹریٹ سے کشمیر ہائی وے تک بند کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔