راولپنڈی(سب نیوز) راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان نے طوفان اقصی مارچ کا فیض آباد سے آغاز کردیا ہے۔ مارچ میں شرکت کیلئے ٹی ایل پی کارکنان کی بڑی تعداد فیض آباد پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارکنان نے ہاتھوں میں تحریک لبیک پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی۔
طوفان الاقصی سے سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی خطاب کریں گے۔ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
اسلام اباد میں فلسطین کے حق میں ٹی ایل پی کے مظاہرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مظاہرے کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام اباد سے راولپنڈی کی طرف جانے والی میٹرو بس سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام اباد سے راولپنڈی کی طرف جانے والی میٹرو بس کو پاک سیکرٹریٹ سے کشمیر ہائی وے تک بند کر دیا گیا ہے۔

